Wednesday, April 24, 2024

پناہ گاہوں کا مقصد غریب طبقے کے وقار کو مجروح ہونے سے بچانا ہے، وزیراعظم عمران خان

پناہ گاہوں کا مقصد غریب طبقے کے وقار کو مجروح ہونے سے بچانا ہے، وزیراعظم عمران خان
September 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے پناہ گاہوں کا مقصد غریب طبقے کے وقار کو مجروح ہونے سے بچانا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی ثانیہ نشتر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پناہ گاہوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

 وزیراعظم نے رش والی پناہ گاہوں پر خصوصی توجہ دینے اور مثالی پناہ گاہوں کا قیام جلد عمل میں لانے کی ہدایت کر دی۔