Thursday, May 2, 2024

پمپنگ سٹیشنز پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے پانی کی فراہمی متاثر ہورہی ہے  : ناصر حسین شاہ

پمپنگ سٹیشنز پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے پانی کی فراہمی متاثر ہورہی ہے  : ناصر حسین شاہ
July 25, 2015
کراچی(92نیوز)وزیربلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کاکہناہےکہ کراچی میں پمپنگ اسٹیشنزپربجلی کےبریک ڈاونزسےپانی کی فراہمی بُری طرح متاثرہورہی ہے، قلت آب کاخاتمہ یقینی بنائیں گے۔ وزیربلدیات سندھ ناصرحسین شاہ نےکراچی واٹربورڈ کےمرکزی دفترکادورہ کیااورفراہمی آب ونکاسی کی موجودہ صورتحال پربریفنگ لی،میڈیا سےگفتگومیں وزیربلدیات ناصرشاہ کاکہناتھاکہ واٹربورڈکی جانب سےپانچ سوپچاس ملین گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہےتاہم پمپنگ اسٹیشن پربجلی کےبریک ڈاونز فراہمی آب میں رکاوٹ بن رہےہیں،بریک ڈاون نہ ہوتوقلت آب پرقابوپایا جاسکتا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ کراچی میں پانی کی قلت سےمتاثرہ علاقوں کےمکینوں کی مشکلات کابخوبی اندازہ لگاسکتاہوں،قلت آب کےخاتمےتک متاثرہ علاقوں میں مفت ٹینکرسروس جاری رہےگی۔ وزیربلدیات کاکہناتھاکہ کراچی میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس کےخلاف بھرپورایکشن لیاجارہا ہےاوراب تک ایک سوچالیس سےزائدہائیڈرنٹس مسمارکئےجاچکےہیں۔ انہوں نےرینجرزکی کارروائیوں کوخوب سراہااورکہاکہ رینجرزجب چاہے،جہاں چاہے،چھاپہ مارسکتی ہے۔