Saturday, June 1, 2024

پمز ہسپتال کے سول عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کا تین ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم جاری

پمز ہسپتال کے سول عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کا تین ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم جاری
September 14, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے پمز ہسپتال کے سول عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کا تین ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پمز ہسپتال میں تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت  کے دوران چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے کہ کیا معاملات زیر التواء رہ گیے ہیں۔ ای ڈی پمز ڈاکٹر امجد نے عدالت کو بتایا کہ مختلف عدالتوں میں سول مقدمات زیرالتواء ہیں جس کا کنٹریکٹ ختم ہو جاتا ہے وہ جاکر حکم امنتاع لے آتا ہے۔  انہوں نے کہا سٹاف نے لیڈی ڈاکٹر کو وارڈ کے اندر تشدد کا نشانہ بنایا ۔ سیکورٹی سٹاف کم ہونے کی بنا پر خفاظت کرنا ممکن نہیں۔ سپریم کورٹ نے پمز ہسپتال کے سول عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کا تین ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈاکٹر امجد  نے کہا کہ لیڈی ڈاکٹر پر تشدد کرنے والے دو ملزمان ابھی تک گرفتار نہین ہو سکے ۔ گرفتار کئے گیے دو افراد کی ضمانت ہو چکی ہے۔ عدالت نے اے ائی جی کو سوموار کے روز چیمبر میں طلب کر لیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔