Thursday, April 25, 2024

پمز ہسپتال میں تقرریوں کا کیس ، پندرہ روز میں تقرریوں پر وفاق سے رپورٹ طلب

پمز ہسپتال میں تقرریوں کا کیس ، پندرہ روز میں تقرریوں  پر وفاق سے رپورٹ طلب
July 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے پمز ہسپتال میں  تقرریوں سے متعلق کیس  میں نے  پندرہ روز میں تقرریوں  پر وفاق سے رپورٹ طلب کر لی۔ سپریم کورٹ میں پمز ہسپتال میں  921 تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت  چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز الااحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔ دوران سماعت  چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بھرتیوں کا عمل سست روی کا شکار ہے۔ پمز میں اتنی زیادہ تقرریاں ہونی ہے ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا پبلک سروس کمیشن 16گریڈ سےاوپربھرتیوں کا عمل فوری شروع کرے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کا عمل چل رہا ہے ۔ نگران حکومت الیکشن کے معاملے کو دیکھ رہی ہے۔ یہ حکم دے رہے ہیں کنٹریکٹ ملازمین کو حکومت کی تشکیل تک نا ہٹایا جائے ۔ عدالت نے وفاق سے تقرریوں کےحوالے سے 15 روز میں رپورٹ طلب کر لی  ۔ اس کے بعد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔