Sunday, September 8, 2024

پمز کا کنٹرول کس کے پاس ؟ اداروں کی کھینچا تانی میں ملازمین کا مستقبال داؤ پر لگ گیا

پمز کا کنٹرول کس کے پاس ؟ اداروں کی کھینچا تانی میں ملازمین کا مستقبال داؤ پر لگ گیا
July 15, 2016
اسلام آباد(92)پمزہسپتال کا کنٹرول کس کے پاس ہے؟؟ گتھی سلجھ نہ سکی۔ وزارت کیڈ اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں کھینچا تانی نے ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگا دیا۔ ملازمین نے احتجاجاً کالی پٹیاں باندھ لیں اگلے ہفتے سے مظاہرے بھی کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال پمز کے مسائل بھی بڑے  اختیارات کی جنگ نے ہسپتال کو سیاسی اکھاڑہ بنا دیا۔ کہنے کو تو ملازمین وفاقی حکومت کے ماتحت ہیں  لیکن انتظامات کیڈ چلارہی ہے یا میڈیکل یونیورسٹی۔ کچھ واضح نہیں حیرت کی بات یہ ہے کہ ملازمین کام تو یونیورسٹی کےساتھ کررہے ہیں لیکن تنخواہ آرہی ہے اے جی پی آر سے۔پمز کا سربراہ ہی میڈیکل یونیورسٹی کاوائس چانسلرہے۔ ملازمین ایسے برے پھنسے کہ ہاﺅسنگ منصوبوں اور وفاق کی سنیارٹی کی فہرستوں سے نام تو نکلا ہی تنخواہ قرضوں سمیت ہاﺅس رینٹ کےلئے بھی پاپڑ بیلنے پڑرہے ہیں پمز اور یونیورسٹی کو الگ کرنیکا بل قائمہ کمیٹیوں کی فائلوں میں دفن ہوگیا۔ ایسی صورتحال میں پمز ہسپتال کا عملہ ایک بار پھر میدان میں نکلنے کی تیاریوں میں ہے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت کو مسئلہ حل کرنے کےلئے پانچ دن کی مہلت دیدی ہے ۔