Friday, April 19, 2024

پمز میں میڈیکل ٹیسٹ کے بعد آصف علی زرداری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

پمز میں میڈیکل ٹیسٹ کے بعد آصف علی زرداری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
August 30, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پمز میں میڈیکل ٹیسٹ کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ پمز میں آصف زرادری کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں رکھا گیا او پی ڈی کی طرف جانے والے راستے بند کر دیئے گئے۔ آئی سی یو، آپریشن تھیٹر کی طرف جانے میں بھی مریضوں اور ڈاکٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ https://twitter.com/AseefaBZ/status/1167375779317112832 دوسری جانب آصفہ بھٹو اج اپنے والد کی عیادت کے لیے پمز پہنچی تو انکو بھی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے روک دیا ۔ آصفہ بھٹو کا کہنا تھا  انتظامیہ نے دروازے بند کیے اور مریضوں کو بھی جانے نہیں دیا گیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کون سی اتھارٹی سلیکٹڈ حکومت کو پورا اسپتال بند کرنے کی اجازت دیتی ہے؟انھیں روکا گیا، دھکے دیئے گئے، کیا ایسی ہوتی ہے مدینے کی ریاست؟ پمز میں مختلف میڈیکل ٹیسٹ کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کو سخت سیکیورٹی اور بکتر بند گاڑی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔