Monday, September 16, 2024

پمز زیادتی کیس، ملزم کرشن کمار 14روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

پمز زیادتی کیس، ملزم کرشن کمار 14روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا
April 16, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پمز زیادتی کیس کے ملزم کرشن کمار کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا گیا۔ عدالت نے آئندہ پیشی پر ملزم کے ڈی این اے، میڈیکل رپورٹ اور چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ چار روز قبل پولیس نے ملزم کو ہری پور سے گرفتار کر کے عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ لیا تھا۔ پولیس نے پمز مریضہ زیادتی کیس کے ملزم کرشن کمار سے تفتیش مکمل کر لی ہے۔ شرمناک فعل کے مرتکب ملزم نے معذور مریضہ سے زیادتی کا اعتراف کر لیا، رپورٹ میں وقوعہ کے روز ڈیوٹی پر موجود پمز ہسپتال کے عملے اور ڈاکٹر کو بھی قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے پمز میں معذور مریضہ سے زیادتی کے واقعہ پر اپنی تفتیشی رہورٹ مکمل کر لی۔ ملزم کرشن کمار نے ڈیوٹی پر موجود پمز عملے کے سامنے گھناؤنا کھیل کھیلا۔ عصمت دری کے واقعہ میں پمز انتظامیہ اور متعلقہ عملے نے جان بوجھ کر خاموشی اختیار کئے رکھی۔ ملزم کرشن کمار نے نو اپریل کو پمز ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج معذور مریضہ سے زیادتی کی تھی۔ آج پولیس نے ملزم کو پیش کیا تو عدالت نے کرشن کمار کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ عدالت نے آئندہ پیشی پر ملزم کے ڈی این اے، میڈیکل رپورٹ اور چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔