Saturday, April 20, 2024

پمز اسلام آباد میں گردوں کی پیوندکاری دوبارہ شروع

پمز اسلام آباد میں گردوں کی پیوندکاری دوبارہ شروع
July 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) گردوں کے مریضوں کو اب پرائیویٹ اسپتال جانے کی ضرورت نہیں، پمز میں پیوندکاری 5 سال بعد دوبارہ شروع کر دی گئی ۔ آج گردوں کے دو آپریشن کامیاب رہے جب کہ ہر ہفتے دو آپریشن کیے جائیں گے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے گردے کے مریضوں کو سستے علاج کی سہولتیں مہیا ہوں گی۔ گردوں کی پیوندکاری پمز اسپتال میں 5برس قبل بند کر دی گئی تھی جو کہ اب دوبارہ شروع کر دی گئی ہے ۔