Saturday, April 20, 2024

پمز: ڈاکٹروں کی ٹیم نے طیبہ کا طبی معائنہ مکمل کر لیا

 پمز: ڈاکٹروں کی ٹیم نے طیبہ کا طبی معائنہ مکمل کر لیا
January 9, 2017

اسلام آباد (92نیوز)  گھریلو  تشدد کا شکار  طیبہ  کو میڈ یکل  بورڈ کے  سامنے پیش کر دیا  گیا۔ طیبہ کے  ڈی این  اے سمیت مختلف ٹیسٹوں  کے لئے  خون کے نمونے  بھی  حاصل کر لئے گئے۔ طیبہ کی میڈیکل رپورٹ 24 گھنٹوں میں تیارکر لی جائے گی۔

فصیلات کے مطابق گھریلو  تشدد کی  شکار  ملازمہ  طیبہ کو  پمز ہسپتال  میں  چار  رکنی   میڈ یکل  بورڈ  کے سامنے  پیش کر  دیا گیا۔ بورڈ میں  پروفیسر  طارق  اقبال، پروفیسر حمید الدین، پروفیسر وقار اور سائیکالوجسٹ عاصمہ خان شامل ہیں۔ طیبہ کو آج  صبح  پمز کے برن سنٹرمیں لایا  گیا جہاں اس کی آ نکھ  پرآنے والی چوٹ اور ہاتھ  پر جلنے کے  زخموں کا معائنہ کیا  گیا۔

 میڈیکل بورڈ  نے طیبہ  سے زخموں کے حوالے سے مختلف سوالات بھی کئے۔ طیبہ کے ڈی این اے سمیت ہیپاٹائٹس اور دیگر مختلف ٹیسٹوں کے لئے بھی خون کے نمونے  لے لئے گئے ہیں۔

ڈی این  اے کے نمونے  فرانزک سائنس  لیبارٹری  میں  بھجوائے  گئے ہیں جبکہ  دیگر  نمونے  پمز کی  لیب میں  بھیجے گئے ہیں۔ میڈیکل  بورڈ معائنے کے  بعد آئندہ  24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گا۔ طیبہ کا نفسیاتی  حوالے سے  بھی  معائنہ کیا گیا۔