Friday, May 3, 2024

پلے بیک سنگر مجیب عالم کی آج بارہویں برسی

پلے بیک سنگر مجیب عالم کی آج بارہویں برسی
June 3, 2016
لاہور(92نیوز)پاکستانی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے معروف پلے بیک سنگر مجیب عالم نے ایسے صدا بہار گیت گائے جو لولی وڈ کے مقبول گیتوں میں شامل ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ان جیسے بے شمار گیتوں کو اپنی آواز سے امر کر دینے والے مجیب عالم پاکستان فلم انڈسٹری کے عہد عروج کے گلوکاروں میں سے ایک تھےچار فروری  انیس سو اڑتالیس میں پیدا ہونے والے مجیب عالم ساٹھ کی دہائی میں گلوکاری کے افق پر نمودار ہوئے۔ مجیب عالم نے اس دور میں گلوکاروں کی صف میں اپنا مقام بنایا جب آسمان گائیکی پر مہدی حسن اور احمد رشدی چھائے ہوئے تھے۔ کانوں میں رس گھولنے والے گیتوں کے خالق مجیب عالم تین جون دو ہزار چار کو اپنے مداحوں کو ہمیشہ کے لیے سوگوار چھوڑ گئے۔ اپنے گائے ہوئے گیتوں کی بدولت وہ آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔