Sunday, May 19, 2024

پلے بیک سنگر سلیم رضا کو مداحوں سے بچھڑے 37 برس بیت گئے

پلے بیک سنگر سلیم رضا کو مداحوں سے بچھڑے 37 برس بیت گئے
November 25, 2020

پلے بیک سنگر   سلیم رضا چار مارچ 1932 کو بھارتی شہر امرتسر کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز لاہور فلم انڈسٹری سے کیا اور جلد ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ، وہ اپنے اداس گانوں کے باعث مشہور تھے۔

سلیم رضا نے فلم قاتل، نوکر، سات لاکھ، آس پاس، دو رستے اور ہمسفر جیسی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ،  گلوکار سلیم رضا1975 میں کینیڈا کے شہر وین کوور میں جا بسے جہاں انہوں نے آٹھ سال تک میوزک سکول چلایااورکنسرٹس کیے۔

بالآخر وہ 1983 میں گردے فیل ہونے کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔