Friday, April 26, 2024

پلوٹو پر میتھین گیس، پانی اور پہاڑ موجود !!! ناسا نے نئی تصاویر جاری کر دیں

پلوٹو پر میتھین گیس، پانی اور پہاڑ موجود !!! ناسا نے نئی تصاویر جاری کر دیں
July 16, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ناسا کی نیوہورائزنز سائنس ٹیم نے بعید ترین سیارے پلوٹو کی نئی تصاویر جاری کی ہیں جس میں سیارے پر کثرت سے میتھین گیس کی موجودگی، پہاڑوں اور پانی کا انکشاف کیا گیا ہے۔ پلوٹو نظام شمسی کا سب سے چھوٹا اور بعید ترین سیارہ ہے جو زمین سے چار اعشاریہ آٹھ ارب کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر ہے۔ امریکی خلائی جہاز نے اس سیارے کا سفر ساڑھے نو سال پہلے شروع کیا تھا۔ امریکی نیو ہورائزنز خلائی جہاز پلوٹو سیارے اور پانچ چاندوں کے قریب سے صبح سات بج کر انچاس منٹ پر گزرا۔ خلائی ادارے نے نظام شمسی کو مکمل طور پر جاننے کیلئے پچاس سال پہلے یہ سفر شروع کیا تھا۔