Tuesday, April 16, 2024

پلوشہ خان نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری کی مذمت کر دی

پلوشہ خان نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری کی مذمت کر دی
October 15, 2020

کراچی ( 92 نیوز)پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے آصف علی زردای کے وارنٹ گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ اب  اس ڈری سہمی حکومت کے دن گنےجا چکے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی رہنماپلوشہ خان نے سانحہ کارساز کادورہ کیا ، صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے انہوں نےآصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری کی مذمت کی ، کہاکہ سلیکٹڈ حکومت ہمارے لوگوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے سے باز نہیں آرہی۔

پلوشہ خان نے کہا کہ اب  اس ڈری سہمی حکومت کے جانے کے دن بہت قریب ہیں ، اب سب کا حساب  ہوگا  ، کسی کوبھاگنے نہیں دینگے ۔

پیپلزپارٹی کےرہنماوں نےسانحہ کارساز کےمقام پر شمعیں روشن  کیں۔