Saturday, April 27, 2024

پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کا رویہ انتہائی خطرناک ہے ، مشعال ملک

پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کا رویہ انتہائی خطرناک ہے ، مشعال ملک
February 24, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کا رویہ انتہائی خطرناک ہے ،جنوبی ایشیا کے حالات اس وات ریڈ الرٹ پر ہیں ۔ اسلام آباد  میں بھارتی ظلم وستم سہتے معصوم کشمیریوں کےپورٹریٹ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں لا پتہ افراد کے حوالے سے بھی مصوری کے فن پارے  شامل تھے ۔ کشمیر پورٹریٹ   نمائش کا افتتاح سابق نارویجن وزیراعظم اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نےکیا۔ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ واقعات کے بعد بھارت کا رویہ خطرناک ہے۔ سابق نارویجین وزیر اعظم  بون ڈیوک کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل جنگ نہیں مذاکرات ہیں،پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میزپر آنا چاہیے۔ مشعال ملک نے کہا کہ ہر تصویر کے پیچھے بھارتی ظلم و بربریت کی داستان پوشیدہ ہے،عالمی برادری کو بقائے امن کے لیے مسئلہ کشمیرپر موثر کرداد ادا کرنا ہو گا۔