Saturday, May 4, 2024

پلوامہ واقعے پردنیاہندوستانی موقف سننے کو تیار نہیں ، پاکستان فاتح ہے ، پرتاپ بھانو

پلوامہ واقعے پردنیاہندوستانی موقف سننے کو تیار نہیں ، پاکستان فاتح ہے ، پرتاپ بھانو
February 26, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی دانشور  اور اشوکا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پرتاپ بھانو مہتا  نے کہا کہ پلوامہ واقعے پر پاکستان جیت گیا ہے ، عالمی برادری میں کوئی ہندوستان کا موقف سننے کو تیار نہیں ،بھارت کے پاس تو پاکستان پرحملے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔ نریندر مودی بھارتی اخبار میں پلوامہ واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے پرتاپ بھانومہتا کا کہنا تھا کہ  بھارتی ردعمل اس کے اپنے لیے تباہ کن ثابت ہورہا ہے جبکہ پاکستان کا تحمل اور برداشت عالمی سطح پر اسے مزید معتبر کر رہا ہے۔ بھارتی دانشور  نے لکھا  کشمیر کی آزادی کی جدوجہد خوفناک حد تک حقیقی اور بھرپور ہے،گذشتہ 5 سالوں میں مقبوضہ وادی  میں بھارت کیخلاف نفرت بہت بڑھی ہے،بھارتی پالیسیوں سے کشمیر کا مسئلہ مزید بگڑگیا۔ اشوکا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے خلاف جنگ میں بھارت تنہاہے،عالمی برادری میں کوئی ہندوستان کا موقف سننے کو تیار نہیں،بین الاقوامی  سطح پر بھارتی رویے کو اشتعال انگیزی کے طورپر لیا جارہاہے ۔ پرتاپ بھانو مہتا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ بغیر ٹھوس ثبوت کے  اور بلاجواز ہے،بھارتی توجہ مسائل کے حل کی بجائے الزام تراشیوں پر مرکوز ہے،بھارتی واویلا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان جیت گیا ہے۔ مودی پرتاپ بھانو مہتا نے  بھارتی فوج کی صلاحیتوں کا بھی پوسٹمارٹم کیا اور لکھا انٹیلی جنس،ٹیکنالوجی اور خفیہ آپریشنز کی صلاحیت ادھوری ہے ۔پاکستان سے  جنگ آپ کے بس کی بات نہیں ،امن کی بات کریں ۔ ادھرمودی سرکار کی انتہا پسندی کیخلاف سابق بھارتی چیف جسٹس پھر بول پڑے ۔ جسٹس ریٹائرڈ مارکنڈ ے نے ٹویٹ کیا کہ بھارتی اداروں سے کشمیریوں کو نکالنے والوں نے قومی غیرت کی توہین کی۔ ادھر آئینہ دکھانے پر ہندوانتہا پسندوں  نے سابق چیف جسٹس کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔