Saturday, April 20, 2024

پلوامہ واقعے اور پاکستان کا نام لینے سے انکار پر بھارتی میڈیا کا واویلا شروع

پلوامہ واقعے اور پاکستان کا نام لینے سے انکار پر بھارتی میڈیا کا واویلا شروع
February 21, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) پلوامہ واقعے اور پاکستان کا نام لینے سے انکار پر بھارتی میڈیا نے واویلا شروع کر دیا اور کہا محمد بن سلمان نے پاکستان کا نام نہ لے کر ایک سو تیس کروڑ بھارتیوں کا دل توڑ دیا۔ بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں اتنا باؤلا ہو گیا کہ مہمان نوازی کے آداب بھی بھول گیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارتی دورے میں پلوامہ حملے کا ذکر کیا اور نہ ہی پاکستان کیخلاف بات کی جس پر بھارتی میڈیا میں  تاحال صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ بھارتی چینل کی اس خاتون اینکر کو ہی دیکھ لیجئے جو سعودی عرب اور بھارت میں حالیہ معاہدوں پر بات کی بجائے ولی عہد پر تنقید میں مصروف ہے۔ رپورٹ میں صرف اور صرف اس بات کا رونا رویا جارہا ہے کہ سعودی ولی عہد نے پلوامہ واقعے پر پاکستان کیخلاف بات کیوں نہیں کی۔؟ اب ایک بھارتی ٹاک شو ملاحظہ فرمائے جس میں اینکر سعودی ولی عہد کی پاکستان سے والہانہ دوستی پر خفا نظر آتی ہے ۔ کہتے ہیں اگر دشمن بھی گھر آجائے تو اُس کا بھی مان رکھا جاتا ہے لیکن بھارت تو معزز مہمان کی عزت اچھالنے  میں ہی  لگا ہوا ہے ۔