Saturday, May 18, 2024

پلوامہ حملہ ،پاکستان نے بھارتی ڈوزیئر کا ابتدائی جواب بھارت کو بھجوا دیا

پلوامہ حملہ ،پاکستان نے بھارتی ڈوزیئر کا ابتدائی جواب بھارت کو بھجوا دیا
March 27, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) پلوامہ حملے پر پاکستان نے بھارتی ڈوزیئر کا ابتدائی جواب بھارت کو بھجوا دیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ڈوزئیر میں دی گئی معلومات پر تحقیقات کرکے جواب دیا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ بلا کر پاکستانی جواب ان کے حوالے کیا گیا۔

 ترجمان کے مطابق بھارت کی طرف سے 27 فروری کو ڈوزیئر بھجوایا گیا۔ پاکستان نے اس معاملہ پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکمل تعاون کیا۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے پاکستان نے ایسا مظاہرہ خطہ کے امن اور سلامتی کے لیے کیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو پلوامہ حملہ کے بعد تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی تھی۔ پاکستان آگے بڑھنے کے لیے بھارت کی طرف سے مزید معلومات اور شواہد کا انتظار کر رہا ہے۔