Saturday, May 4, 2024

پلوامہ حملہ مودی سرکار نے خود کرایا، بھارتی سماجی رہنما ومن وشرام

پلوامہ حملہ مودی سرکار نے خود کرایا، بھارتی سماجی رہنما  ومن وشرام
February 26, 2019
نئی دہلی (92 نیوز) پلوامہ ڈرامے کو بے نقاب کرتے ہوئے بھارتی سماجی رہنما ومن وشرام نے  کہا کہ پلوامہ حملہ مودی سرکار نے خود کرایا۔ ومن وشرام نے واضح کہا کہ پلوامہ حملہ پاکستان کے خلاف مودی سرکار کی سوچی سمجھی سازش ہے ، حملہ مودی سرکاری نے خود کرایا۔ ومن وشرام کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو پلوامہ حملے کا 8دن پہلے علم تھا اور یہ بات سکیورٹی میٹنگ میں ڈسکس ہوئی تھی  ، مودی سرکار چاہتی تو حملہ روک سکتی تھی۔ ومن وشرام نے مزید کہا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے مودی سرکار نے حملہ ہونے دیا ،مودی نے سوچا کہ اگر حملہ ہوگا توپاکستان کو بدنام کریں گے۔ ومن وشرام نے کہا کہ حملے میں مرنے والے نوجوانوں نے درخواست بھی دی تھی کہ ہمیں بذریعہ فضائی راستہ  منتقل کیا جائےمگر مودی سرکار نے ڈرامہ رچانے کیلئے ان کی  درخواست نہیں مانی ۔ ومن وشرام نے کہا کہ حملے میں مرنے والے تمام نچلی ذاتوں کے لوگ ہیں ، یہ سازش سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان نے کسی کو نہیں مارا ،ہماری سرکار نے 42 لوگوں کو مارا ہے  اور نام پاکستان کا لیا جارہاہے ۔