Monday, May 13, 2024

پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس،نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم جاری

پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس،نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم جاری
November 11, 2020

لاہور (92 نیوز) پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا، تحریری حکم کے مطابق نواز شریف بار بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔

حکم نامے کے مطابق اشتہارات آویزاں کرنے کے 30 دن بعد بھی نواز شریف پیش نہیں ہوئے ، اشتہاری قرار دینے کے علاوہ عدالت کے پاس کوئی اور راستہ موجود نہیں، نوازشریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔