Monday, May 6, 2024

پلاٹس کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا کیس ، نوازشریف کی جائیدادوں کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع

پلاٹس کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا کیس ، نوازشریف کی جائیدادوں کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع
December 16, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پلاٹس کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے کیس میں نیب حکام نے نوازشریف کی جائیدادوں کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف ایک ہزار 679 کنال زرعی اراضی کے مالک ہیں۔ اراضی لاہور اور شیخوپورہ میں ہے۔ نوازشریف چار کمپنیوں میں شیئر ہولڈر  ، دو زرعی ٹریکٹر اور دو لگژری گاڑیاں بھی ہیں۔ نواز شریف کے محمد بخش ٹیکسٹائل میں 4 لاکھ 67 ہزار روپے سے زائد شیئرز ہیں۔ نواز شریف کے حدیبیہ پیپر ملز میں 3 لاکھ 43 ہزار روپے کے شیئرز ہیں۔ نواز شریف کے حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں 22 ہزار 213 روپے کے شیئرز ہیں۔ نواز شریف اتفاق ٹیکسٹائل مل میں 48 ہزار روپے سے زائد شیئرز کے مالک ہیں۔