Sunday, May 12, 2024

پلاٹ پر قبضے کی ناقص تفتیش، آئی جی اسلام آباد کی کل عدالت طلبی

پلاٹ پر قبضے کی ناقص تفتیش، آئی جی اسلام آباد کی کل عدالت طلبی
May 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں پلاٹ پر قبضے کے ملزمان کی درخواست ضمانت کے معاملے میں ناقص تفتیش پر آئی جی اسلام آباد کو کل طلب کر لیا۔ اسلام آباد میں پلاٹ پر قبضے کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ریمارکس دئیے کہ تھانہ کورال کے تفتیشی افسر انسپکٹرتصدق حسین ایماندار افسر نہیں لگتے۔ تفتیشی افسر نے عبوری چالان میں دونوں فریقین کیلئے گنجائش رکھی، تاکہ ڈیمانڈ پوری کرنے والے فریق کوحتمی چالان میں ایڈجسٹ کیا جاسکے۔ تفتیشی افسر 16 فروری سے اب تک زمین کی ملکیت کا تعین ہی نہ کرسکا۔ چیف جسٹس نے تفتیشی افسر کو مخاطب کیا ریمارکس دئیے کہ تفتیشی افسر صاحب بے ایمانی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ تفتیشی افسر نہ جانے کیوں اپنی نوکری تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ آئی جی صاحب بتائیں ایسے تفتیشی افسر کا کیا کرنا ہے۔ سارے تفتیشی افسر فارغ ہوجائیں گے۔ جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دئیے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا راج ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں ریاست کی کوئی رٹ نہیں ہے اور لوگوں میں اب قانون کا کوئی ڈر نہیں رہا۔ کیس کی مزید سماعت 12 مئی کو ہوگی۔