Thursday, April 25, 2024

پلانٹ فار پاکستان مہم ، پلانٹ فار فوٹو شوٹ بن گئی

پلانٹ فار پاکستان مہم ، پلانٹ فار فوٹو شوٹ بن گئی
August 25, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) حکومت کی پلانٹ فار پاکستان مہم ، پلانٹ فار فوٹو شوٹ مہم بن کر رہ گئی ، ایک بشر دو شجر کی  بجائے درجنوں بشر مل کر ایک شجر لگانے لگے ۔ فیصل آباد میں ضلعی افسران اور سرکاری اداروں کے سربراہان کیبریگیڈ نے ملکر ایک پودا لگا کر اپنا فرض پورا کر لیا،  تمام افراد نے  ایک کے بعد ایک اسی پودے کو پانی دیا ا ور فوٹوز بنوائیں ۔ ضلعی انتظامیہ نے معاملے کی وضاحت کی بجائے پودوں کی تعداد گنوا کر دامن سے مٹی چھاڑ لی  ۔ تعلیم، صحت، واسا ،پی ایچ اے سمیت کئی محکمے سارے کام دھندے چھوڑ چھاڑ ایک پودا لگانے اور فوٹو بنانے کی تگ و دو میں رہتے ہیں ۔ دوسری جانب  عوام سرکار کی جانب سے شروع کی گئی  مہم کی سرکاری افسران کے ہاتھوں ہی بے حرمتی پر سخت تنقید کرتے نظر جن کا کہنا تھا کہ  مہم اگر فوٹو شوٹ کیلئے ہی چلانی تھی تو کیا فائدہ ۔ عوام کا کہنا ہے حکومت  توبدلی لیکن ڈگرنہیں عوامی نمائندے اور محکمے چل رہے ہیں وہی پرانی چال ، عرضی یہ ہے سرکار بدلیے اپنی چال ، دعوے نہیں عمل کر کے دکھائیں عوام کے دلوں میں گھر بنائیں ۔