Saturday, May 11, 2024

پلاسٹک بیگز کے استعمال پر سندھ بھر میں پابندی

پلاسٹک بیگز کے استعمال پر سندھ بھر میں پابندی
October 1, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں پلاسٹک بیگز استعمال کرنے پر پابندی کا اطلاق شروع ہو گیا ، سندھ حکومت نے دو ماہ متنبہ  کر دیا تھا کہ یکم اکتوبر سے صوبے بھر میں شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد ہو گئی ،  شہریوں نے سندھ حکومت کےاقدام کوخوب سراہا یہ مطالبہ بھی کیاکہ یہ پابندی مستقل بنیادوں پر ہونی چاہئے ۔ کراچی سمیت سندھ بھر کےشہری ہوشیار ہوجائیں ، اب روٹی لینی ہو یا دودھ دہی، سبزی یا پھل  یا کوئی اور سامان شہری کپڑے کا بیگ یا برتن اپنے ساتھ لیکر جائیں۔کیونکہ اب کراچی سمیت سندھ بھر میں پلاسٹک بیگز کےاستعمال پرپابندی کا اطلاق ہوگیاہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی گرفتاری ریڈلائن ہو گی ،بلاول

سندھ حکومت نے دوہ ماہ پہلےہی بتا دیا تھا کہ یکم اکتوبر سے صوبے میں پلاسٹک بیگز استعمال نہیں ہونگے، کئی دکانداروں نےآج سے شاپنگ بیگ کا استعمال ختم کردیا۔ شہریوں نے بھی حکومت سندھ کے اس اقدامات کو خوب سراہا،کہاکہ پلاسٹک بیگ ختم ہونےسے ماحول بھی صاف ہوگا اور شہربھی ۔ کچھ دکاندار شکو ہ کرتےنظرآئےکہاکہ پہلے شہریوں کو کپڑے کےبیگ کے استعمال کا عادی بنانا چاہےتھا۔

پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی کیخلاف لاہور، فیصل آباد میں احتجاج

سندھ بھر میں  پلاسٹک بیگ بنانےاور استعمال پر جرمانہ اور سزا ہوسکے گی۔