Friday, April 26, 2024

پلازمہ عطیہ کرنے کیلئے 03341920268 پر واٹس ایپ کریں

پلازمہ عطیہ کرنے کیلئے 03341920268 پر واٹس ایپ کریں
June 26, 2020
 لاہور (92 نیوز) کورونا کو شکست دینے والے دیگر مریضوں کی زندگیاں بچائیں، نیکیاں کمائیں۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد پلازمہ عطیہ کرکے شدید بیمار افراد کی زندگی بچا سکتے ہیں۔ پلازمہ عطیہ کرنے والے اپنا واٹس ایپ پیغام 03341920268 پر بھجوائیں۔ 92 نیوز پلازمہ عطیہ کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ رگوں میں زندگی بن کر دوڑنے والا خون  اب بن رہا ہے شفا ، 92 نیوز کی  پلازما آگاہی مہم  کے بعد ملک بھر میں کورونا کو شکست دینے والے افراد میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔ ڈاکٹرز، مذہبی، سیاسی، شخصیات اور اداکار اور گلوکار بڑھ چڑھ کر 92 نیوز کی پلازمہ ڈونیشن مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔ حیدر آباد کے ڈاکٹر  محمد طارق اور اسلام آباد میں ڈاکٹر خرم شبیر نے کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ دوسری طرف اداکار احسن خان، ماڈل حناملک اور گلوکار مسکان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور اپنے ہم وطنوں کی جان بچانے میں کردار ادا کریں۔ کرکٹر احسان عادل اور عالیہ ریاض نے بھی 92 نیوز کی  مہم کا حصہ بنتے ہوئے شہریوں کو پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی۔ کورونا کو شکست دینے والےافراد دوسروں کی زندگیاں بھی بچا سکتے ہیں، قدرت نے یقینی طور پر وائرس میں مبتلا افراد کو صحت عطا کرکے دوسروں کی قیمتی زندگیاں بچانے کیلئے چن لیا ہے، اس لئے آگے بڑھیں اور دوسروں کی مدد کریں۔