Wednesday, April 24, 2024

پشین:پولیو ٹیم پر فائرنگ ،دوزخمی حملہ آوروں سمیت 8شرپسندگرفتار

پشین:پولیو ٹیم پر فائرنگ ،دوزخمی حملہ آوروں سمیت 8شرپسندگرفتار
April 18, 2015
پشین(ویب ڈیسک)پشین میں نامعلوم افراد نے پولیو اور خسرہ ٹیم پر فائرنگ کی ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرکے دو زخمی حملہ آوروں سمیت آٹھ شرپسند گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے کلی سرخاب میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو اور خسرہ ٹیم پر اچانک فائرنگ کر دی گئی  تاہم ہیلتھ ٹیموں سمیت ڈپٹی کمشنر پشین اور تحصیلدار  حملے میں محفوظ رہے،جبکہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا جس کے بعد زخمیوں سمیت آٹھ حملہ آور گرفتار کر لئے گئے۔