Monday, May 13, 2024

پشتو گلوکارہ معشوق سلطان کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

پشتو گلوکارہ معشوق سلطان کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے
December 19, 2019
پشاور ( 92 نیوز) پشتو موسیقی کی مشہور گلوکارہ معشوق سلطان کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے ، پشتو فوک موسیقی پر 40  سال تک راج کرنے والی گلوکارہ معشوق سلطان نے 15 سو سے زائد البم ریکارڈ کئے تھے۔ پشتو موسیقی پر 80 کی دہائی میں راج کرنے والی معروف گلوگارہ معشوق سلطان کو مداحوں سے بچھڑے 3 سال بیت گئے مگر ان  کے گائے ہوئے گیت آج بھی ان کے چاہنے والے اکثر گنگناتے رہتے ہیں، ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی معشوق سلطان نے فنی کیرئیر کا آغاز 1962 میں کیا اور جلد ہی اپنی سحر انگیز آواز کا جادو جگا کر لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا۔ معشوق سلطان نے 15 سو سے زائد البم ریلیز کئے، کئی ایک  پشتو فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے، وہ 40 سال تک پشتو موسیقی پر راج کرتی رہی، فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت نے 1996 میں معشوق سلطان کو تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔ شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد معشوق سلطان 19 دسمبر 2016 کو دنیا سے کوچ کر گئیں، اپنی زندگی کے آخری ایام انہوں نے پشاور کے علاقہ چغل پورہ میں کرائے کے ایک چھوٹے سے مکان میں گزارے۔