Thursday, May 9, 2024

پشتو افسانوں کی صد سالہ تقریب میں گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس

پشتو افسانوں کی صد سالہ تقریب میں گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس
October 5, 2017

پشاور (92 نیوز) پشاور کے نشتر ہال میں پشتو افسانوں کے صد سالہ جشن کے حوالے سے تقریب میں گلوکاروں نے سر بکھیرے تو حاضرین بھی جھومنے پر مجبور ہوگئے۔
پشتو افسانے کے صد سالہ جشن کی تقریب میں رنگینی بھرنے کے لئے پشاور کے گلوکار آئے تو میٹھی موسیقی نے حاضرین کے کانوں میں رس گھول دیا۔
پشتوموسیقی کی خوبصورت دھنوں پر پیش کی گئی غزلوں سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔ تقریب میں جہاں پشتو کے معروف افسانہ نگاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا وہاں موسیقی کے تڑکے نے تقریب کو وہ رونق بخشی کہ حاضرین بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔