Thursday, April 25, 2024

پشاور،یوم دفاع کی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

پشاور،یوم دفاع کی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں
September 5, 2018
پشاور (92 نیوز) ‘‘ہمیں پیار ہے پاکستان سے’’  یوم دفاع کی تقریب قومی جوش وجذبے سے منانے کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئیں ، کیپٹن کرنل شیرخان شہید اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کے دوران مسلح افواج کے دستوں نے پیشہ وارانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا ۔ پشاورکے کیپٹن کرنل شیرخان شہید اسٹیڈیم میں یوم دفاع کی تقریب کی فل ڈریس ریہرسل میں افواج پاکستان کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ کرکےقوم کو پیغام دیا کہ وطن کا دفاع مضبوط تر ہے۔ پریڈ اور بینڈز کی جنگی ترانوں کی دھنیں  یوم دفاع کی تقریب میں حاضرین کا لہو گرمائیں گی۔ ریہرسل کے دوران جوانوں نے علاقائی رقص کا شاندار مظاہرہ کیا ، ہزاروں فٹ کی بلندی سے جمپ لگاکر ایس ایس جی کمانڈوزاپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ اسپیشل سروسز گروپ اور خواتین اہلکاروں نے مارشل آرٹ کا بھی شاندارمظاہرہ کیا۔ یوم دفاع کےلئے سجائی گئی نمائش میں نہ صرف 1965 کی جنگ میں دشمن کو سبق سکھانے والے ہتھیار رکھے گئے بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال ہونے والے جنگی آلات بھی نمائش میں رکھے گئے ہیں۔