Saturday, April 20, 2024

پشاور،چار سال بعد بھی ڈمپنگ پوائنٹ نہ بن سکا

پشاور،چار سال بعد بھی ڈمپنگ پوائنٹ نہ بن سکا
November 27, 2018
پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں کوڑا کرکٹ  کو ٹھکانے لگانے کے لئے ڈمپنگ پوائنٹ 4 سال گزرنے کے باوجود نہ بن سکا، روزانہ شہر کی ساڑھے سات سو ٹن گندگی کو عارضی ڈمپنگ پوائنٹ میں پھینکا جا رہا ہے۔ پشاور میں روازنہ ایک ہزار ٹن غلاظت کو ٹھکانے لگانے کے لئے ڈمپنگ پوائنٹ  بنانا ایک خواب بن گیا ہے، منصوبہ 2014 سے التوا کا شکار ہے۔ روزانہ ساڑھے سات سو ٹن کچرا عارضی ڈمپنگ پوائنٹ میں پھینکا جا رہا ہے مگر فنڈز مختص ہونے کے باوجود مستقل ڈمپنگ پوائنٹ نہ بن سکا۔ گذشتہ دور حکومت میں پشاور شہر کے مختلف علاقوں ہندکو دامان، مریم زئی، پھندو روڈ، چارسدہ روڈ اور ہزار خوانی میں ڈمپنگ پوائنٹ بنانے کی تجاویز تو دی گئیں مگر ہر بار ان علاقوں کے منتخب ارکان مجوزہ ڈمپنگ پوائنٹ کی راہ میں رکاوٹ بن گئے۔ غلاظت کو دوبارہ ری سائیکل کرنے کے لئے ڈمپنگ پوائنٹ کے ساتھ ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی مگر سائیکلنگ پلانٹ تو درکنار پانی کی صفائی کے لئے بنائے گئے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے تالاب بھی ڈمپنگ پوائنٹس میں تبدیل ہوکر سرکاری وسائل ضائع کئے گئے۔