Thursday, April 25, 2024

پشاور:نائنٹی ٹو نیوز کی کاوشیں رنگ لے آئیں ، ترکی میں بازیاب فضل امین گھر پہنچ گیا

پشاور:نائنٹی ٹو نیوز کی کاوشیں رنگ لے آئیں ، ترکی میں بازیاب فضل امین گھر پہنچ گیا
January 14, 2017
پشاور(92نیوز)نائنٹی ٹو نیوز کی کاوشیں رنگ لے آئیں ترکی میں بازیاب پشاور کا فضل امین گھر پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق نائنٹی ٹو نیوز نے ترکی میں اغوا ہونیوالے نوجوانوں کی بازیابی کا بیڑا اٹھا یا تو ترک حکومت اورپاکستانی دفترخارجہ بھی حرکت میں آگیا ، گوجرانوالا اور پشاور کے نوجوانوں کو اغواکاروں کی چنگل سے بازیاب کروالیا گیا جبکہ بازیاب ہونیوالے نوجوانوں میں سے پشاور کا نوجوان فضل امین آج اپنے گھر خیروعافیت سے پہنچ گیا ۔ بیٹے کےزندہ سلامت گھر واپس پہنچنے پر فضل امین کے گھر میں خوشیوں کے شادیانے بجنے لگے جبکہ اس کی بوڑھی ماں کی خوشی بھی دیدنی تھی ۔