Sunday, September 8, 2024

پشاورمیں ڈینگی کے وار جاری ، سیاسی رہنمائوں نے جان لیوا بیماری پرسیاست شروع کردی

پشاورمیں ڈینگی کے وار جاری ، سیاسی رہنمائوں نے جان لیوا بیماری پرسیاست شروع کردی
August 19, 2017

پشاور (92 نیوز) ڈینگی کے پچہتر نئے مریض خیبرٹیچنگ اسپتال پہنچ گئے۔ایک ماہ میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد آٹھ سو باسٹھ تک پہنچ گئی۔ پانچ جاں بحق ہوئے۔ سیاسی رہنمائوں نے جان لیوا ڈینگی پرسیاست شروع کردی۔

پشاورکے علاقے تہکال اور پشتخرہ میں ڈینگی مچھرنے شہریوں کا جینا محال کررکھا ہے۔ اسپتال ڈینگی مریضوں سے بھرگئے ہیں۔۔ لیکن سیاسی رہنماء ہیں کہ کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدرامیرمقام نے کے ٹی ایچ میں ڈینگی مریضوں کی عیادت کے بعد پی ٹی آئی قیادت پرتنقید کے تیرچلائے۔

خیبرپختونخوا کے وزیرصحت شہرام ترکئی نے ڈینگی کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ اب تک آٹھ سو باسٹھ کیسز رپورٹ ہوئے صرف پانچ اموات ہوئیں۔۔ امیرمقام ڈینگی کو سیاسی ایشو نہ بنائیں۔۔ ڈرامےکرنے کی بجائے لوڈ شیڈنگ ختم کریں۔

وزیرصحت خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں خصوصی ڈیسک اورڈی سی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہےاسپتالوں میں ادویات اور ڈینگی ٹیسٹ مفت ہے۔۔ حکومت پنجاب کی مدد کی پیش کش پرشکرگزارہیں۔۔ جب ضرورت ہوگی رابطہ کریں گے۔۔ دوسری جانب محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ایڈیشنل ڈی جی کی سربراہی میں چارڈاکٹروں اور ایک موبائل سرویلنس پرمشتمل ٹیمیں پشاور پہنچ گئیں۔