Sunday, September 8, 2024

پشاورمیں ڈینگی سے متاثرہ علاقہ تہکال کے مکین سڑکوں پر نکل آئے

پشاورمیں ڈینگی سے متاثرہ علاقہ تہکال کے مکین سڑکوں پر نکل آئے
August 18, 2017

پشاور (92 نیوز) ڈینگی سے متاثرہ علاقہ تہکال کے مکین متعلقہ اداروں کی غفلت اور لاپرواہی پر مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔ مشتعل مظاہرین نے علاقے کے دورے پر آئے ہوئے ضلع ناظم اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو واک سے بھی روک دیا۔ آئے روز احتجاج پر صوبائی حکومت بھی حرکت میں آ گئی اور ڈینگی سے متعلق اجلاس طلب کر لیا۔

مظاہرین کا صبر کا پیمانہ اتنا لبریز تھا کہ علاقے میں ٹاؤن ناظمین کو واک کرنے کی اجازت بھی نہیں دی۔

خبر میڈیا پر آئی تو صوبائی وزیر صحت بھی جاگ گئے اور پیر کے روز ڈینگی سے متعلق ہنگامی اجلاس آخر طلب کر ہی لیا، صرف یہی نہیں صوبے کے تمام اسپتالوں میں ڈینگی کے شبے میں آنے والے مریضوں کے تشخیصی ٹیسٹ مفت کروانے کے احکامات بھی صادر کیے۔