Wednesday, May 1, 2024

پشاورمیں پست قامت افراد کیلئے رنگا رنگ سپورٹس گالا

پشاورمیں پست قامت افراد کیلئے رنگا رنگ سپورٹس گالا
December 19, 2018
پشاور ( 92 نیوز) پشاورمیں پست قد افراد کے لئے رنگا رنگ سپورٹس گالا سجا تو چھوٹے قد کے افراد نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہارکیا، سپورٹس گالا میں خیبرپختونخوا سمیت پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔ محکمہ کھیل ضلع پشاور نے زندگی کے ہر شعبہ میں نظرانداز پست قامت افراد کےلئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا۔ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں ہونے والے فٹ بال کے مقابلوں میں چھوٹے قد کے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہارکیا۔ پشاور، کرک اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے چھوٹے قد کے ان افراد میں کرکٹ کے علاوہ رسہ کشی اور نشانہ بازی کے مقابلے بھی ہوئے ۔ مقابلوں میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے پنجاب کے پست قامت کھلاڑیوں کی ٹیم کو شکست دے کر مقابلے جیت لئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ضلع ناظم پشاور نے پست قامت افراد کو یقین دلایا کہ ہر سال کھیلوں کے ان مقابلوں کا انعقاد کرکے ان خصوصی افراد کو بھی کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جائے گا۔