Saturday, April 27, 2024

پشاورمیں ٹی بی مٹاؤ مہم کا آغاز کردیا گیا

پشاورمیں ٹی بی مٹاؤ مہم کا آغاز کردیا گیا
December 19, 2017

پشاور ( 92 نیوز ) عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان ٹی بی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے ۔
خیبر پختونخوا میں ہر سال 60 ہزار افراد ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔ صوبے میں ٹی بی کی شرح میں اضافے کے باعث قومی مہم آؤ ٹی بی مٹاؤ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ آگہی کی مہم کا افتتاح وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کیا گیا۔
ٹی بی مٹاؤ مہم میں ٹی بی سے بچاؤ کے لئے آگہی کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں طالبات بھی حصہ لیں گی۔
تقریب میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ صوبہ بھر میں ٹی بی پھیلنے کی شرح کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہے ۔ مہم میں جدید آلات سے لیس موبائل وین کا استعمال کی جائے گی ۔ جس کے ذریعے موقع پر ٹی بی کی تشخیص ہو سکے گی ۔