Sunday, September 8, 2024

پشاورسے ملنے والی چار بوری بند لاشوں کی شناخت ہوگئی

پشاورسے ملنے والی چار بوری بند لاشوں کی شناخت ہوگئی
January 19, 2016
پشاور(92نیوز)پشاور کے علاقہ ریگی سے چار بوری بند لاشیں ملی ہیں قتل ہونے والے چاروں افراد کی شناخت ہوگئی تعلق خیبرایجنسی سے ہے۔ تفصیلات کےمطابق پشاورپولیس کے مطابق ریگی کے علاقہ سفید سنگ ناصر پل کے قریب چار افراد کی لاشیں ملیں چاروں افراد کو قتل کرکے لاشیں الگ الگ بوریوں میں بند کی گئیں تھیں۔ پولیس نے اطلاع ملنے پربوریاں تحویل میں لے کر کھولیں تو ان سے لاشیں برآمد ہوئیں چاروں کو تشدد کرکے مارا گیا۔ پولیس نے لاشیں مردہ خانے پہنچائیں جہاں ان کی شناخت بیس سالہ شیرامین، چھبیس سالہ بختیار، چوبیس سالہ عراق اور ستائیس سالہ رفیق کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق قتل کئے جانے والے چاروں افراد کا تعلق خیبرایجنسی سے ہے جنہیں خیبرایجنسی میں قتل کرنے کے بعد لاشیں ریگی کے علاقے میں پھینکی گئیں۔