Tuesday, April 23, 2024

پشاور:سکول اور کالج کی طالبات کے درمیان کھیلوں کے چارروزہ مقابلےختم

پشاور:سکول اور کالج کی طالبات کے درمیان کھیلوں کے چارروزہ مقابلےختم
April 18, 2015
پشاور(ویب ڈیسک)پشاور میں اسکول اور کالج کی طالبات کے درمیان کھیلوں کے چار روزہ مقابلے ختم ہوگئے اختتامی تقریب میں بچیوں نے پی ٹی شو، بینڈ اور روایتی ڈانس کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے قیوم سٹیڈیم میں سرکاری سکولوں اور کالجوں کی طالبات کا سپورٹس گالا اپنے اختتام کو پہنچ گیا،اختتامی تقریب میں سرکاری سکولوں کی بچیوں نے روایتی ملبوسات میں موسیقی کی دھنوں پر پرفارم کیا۔ طالبات کے ایک گروپ نے پی ٹی شو اور بینڈ کا شاندار مظاہرہ کرکے شرکاء سے خوب داد وصولی کی۔ سپورٹس گالا میں پینتیس سرکاری تعلیمی اداروں کی گیارہ سو سے زائد طالبات نے بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال، نیٹ بال اوردیگرمقابلوں میں حصہ لیا فاتح کھلاڑیوں کو انعامات دیئے گئے۔ طالبات نے سپورٹس گالا کے انعقاد کوکھیل کے میدان میں صلاحیتوں کے اظہارکا بہترین موقع قراردیا۔ 2 سپورٹس گالا میں پشاورکی طالبات نے حصہ لے کر ثابت کردیا کہ خیبرپختونخوا کی خواتین کھیل کے میدان میں بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ 3