Tuesday, May 7, 2024

پشاور،دیر،مالاکنڈ،بٹ خیلہ سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

پشاور،دیر،مالاکنڈ،بٹ خیلہ سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
April 28, 2018
پشاور ( 92 نیوز) پشاور،دیر ،ملاکنڈ بٹ خیلہ اور ہری پور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندو کش کے پہاڑی سلسلے میں 200کلو میٹر زیر زمین تھا۔