Friday, April 26, 2024

پشاور،ثمر بلور اور آغاز گنڈاپور نے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی کا حلف اٹھا لیا

پشاور،ثمر بلور اور آغاز گنڈاپور نے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی کا حلف اٹھا لیا
October 23, 2018
پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والوں کے سیاسی ورثاء نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا، پشاور سے شہید ہارون بلور کی بیوہ ثمربلور نے اپنی جیت کو شہداء کا بدلہ قرار دیا، ڈیرہ اسماعیل خان سے شہید اکرام اللہ گنڈا پور کے صاحبزادے آغاز گنڈا پور نے خاندان کے سیاسی وارث ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں 14 اکتوبرکے ضمنی انتخابات میں منتخب ہونے والے 6 ارکان  اسمبلی نے حلف اٹھایا۔ حلف اٹھانے والوں میں وزیردفاع پرویزخٹک کے بیٹے ابراہیم خٹک، بھائی لیاقت خٹک، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ بھی شامل ہیں۔ پشاور سے منتخب شہید ہارون بلور کی بیوہ نے اپنی جیت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہیدوں کا بدلہ قرار دیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے منتخب ہونے والے شہید اکرام اللہ گنڈا پور کے بیٹے آغازگنڈاپور نے خاندان کا سیاسی وارث بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ایوان پہنچنے والے شہداء کے ورثاء کو ارکان  اسمبلی نے ان کی جیت پر فرداً فرداً مبارک باد بھی دی۔