Friday, April 19, 2024

پشاور:بلائنڈ کرکٹ ٹیم کےاعزاز میں محفل موسیقی کا انعقاد

پشاور:بلائنڈ کرکٹ ٹیم کےاعزاز میں محفل موسیقی کا انعقاد
January 13, 2017
پشاور(92نیوز)ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جانے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پشاورمیں منعقدہ محفل موسیقی سے خصوصی افراد خوب محظوظ ہوئے اور ٹیم کا حوصلہ بڑھایا ،قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم میں خیبرپختونخوا کے چار کھلاڑی شامل ہیں۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ ثقافت خیبرپختونخوا نے موسیقی کی محفل جمائی توقوت گویائی، سماعت اور بصارت سے محروم افراد کے ساتھ ساتھ دیگر خصوصی افراد کو بھی انجوائے کرنے کا موقع مل گیا،تقریب میں خصوصی افراد کےلئے خاکے اور موسیقی پیش کی گئی، روایتی پشتو گیتوں پر خصوصی بچوں نے کھل کر اپنے جذبات کااظہار کیا۔ تقریب کا مقصد خصوصی افراد کو تفریح کا موقع فراہم کرنا اور جنوری کے آخری ہفتے میں ورلڈکپ کھیلنے بھارت جانے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا تھا، ٹیم میں خیبرپختونخوا کے چار کھلاڑی بھی شامل ہیں جو بھارت میں شاندار کھیل پیش کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔ خصوصی افراد کو تفریح کے مواقع کم ہی ملتے ہیں، حکومت کی جانب سے خصوصی افراد کےلئے ایسی سرگرمیاں بڑھائی جائیں تو انہیں بھی اپنے جمالیاتی ذوق کی تسکین کے مواقع مل سکتے ہیں۔