Tuesday, April 23, 2024

پشاور،بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے گودام سے چوری ہونیوالا سریابازیاب

پشاور،بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے گودام سے چوری ہونیوالا سریابازیاب
September 2, 2018
پشاور ( 92 نیوز) پشاور پولیس نے  بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے گودام سے چوری ہونے والا سریا برآمد کر لیا۔ بس ریپڈ ٹرانزٹ کا منصوبہ مکمل تو نہ ہو سکا البتہ  شہر بسنے سے قبل ہی چور آ دھمکے اور 2کروڑ مالیت سے زائد کا سامان  جس میں سریا بھی شامل تھا  گودام  سے لیکر رفو چکر ہو گئے ۔ پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ مال برآمد کرلیا اور  دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔چینل 92 نیوز نے جنگلے چوری ہونے کی خبر 3 روز قبل نشر کی تھی۔