Sunday, September 8, 2024

پشاور:باڑہ روڈ پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق، 2زخمی

پشاور:باڑہ روڈ پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق، 2زخمی
July 3, 2016
پشاور(92نیوز)پشاور کے باڑہ روڈ پر کسٹم چوک میں دستی بم سے حملہ ، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کےمطابق پشاور کے باڑہ روڈ کسٹم چوک پر ایک بارپھر نامعلوم شرپسندوں نے دستی بم سے حملہ کیا ہے ۔ حملے میں ایک بے گناہ شہری جاں بحق جبکہ  دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کےمطابق حملہ دیسی ساختہ دستی بم سے کیا گیا تھا جس میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ہے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔