Thursday, September 19, 2024

پشاوراورگردونواح میں موسلادھاربارش سےٹریفک کانظام درہم برہم

پشاوراورگردونواح میں موسلادھاربارش سےٹریفک کانظام درہم برہم
April 3, 2016
پشاور(92نیوز)پشاورشہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس  گھنٹوں میں بھی پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشنگوئی کر دی ہے۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں رات کو موسلادھار بارش  سےٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا  شہر کی اہم  شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا  کئی رہائشی کالونیوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہوگیا  اسمبلی چوک ،گلبہار ،کوہاٹ روڈ اور سول کوارٹرز روڈ پر پانی جمع ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں اڑتیس  ملی میٹر بارش ہوئی  سب سے زیادہ بارش پارہ چنارمیں ستر  ملی میٹر ریکارڈ کی گئی   محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں  لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی آنےکا خدشہ ہے ۔