Friday, April 19, 2024

پشاور، اے این پی کی انتخابی تقریب میں دھماکہ ، ہارون بشیر سمیت 5افراد شہید،متعدد زخمی

پشاور، اے این پی کی انتخابی تقریب میں دھماکہ ، ہارون بشیر سمیت 5افراد شہید،متعدد زخمی
July 11, 2018
پشاور ( 92 نیوز ) پشاور میں  اے این پی کی انتخابی تقریب میں دھماکے میں شہید بشیر بلور کے صاحبزادے ہارون بشیر سمیت 5افراد شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کی انتخابی تقریب جاری تھی کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس میں شہید بشیر بلور کے صاحبزادے ہارون بشیر سمیت 5افراد شہید ہو گئے جب کہ 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔ ہارون بلور کے خاندانی ذرائع نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ، دھماکے کے بعد تقریب میں افراتفری پھیل گئی جب کہ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں اور  زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ۔ ہارون بلور اے این پی کے سابق رہنما بشیر بلور کے صاحبزادے ہیں ، بشیر بلور 22دسمبر 2012 کو عوامی نیشنل پارٹی  کی ایک ریلی میں خودکش دھماکے میں جاں بحق ہوئے تھے ۔