Thursday, April 25, 2024

پشاور یونیورسٹی کے طلبہ نے ثقافت کے رنگ بکھیر دیئے

پشاور یونیورسٹی کے طلبہ نے ثقافت کے رنگ بکھیر دیئے
October 3, 2018
پشاور( 92 نیوز ) پشاور یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے طلبہ نے ثقافتی میلہ سجایا تو ہر طرف ملکی ثقافت کے رنگ بکھرگئے ، کہیں خیبرپختونخوا کی خوبصورت ثقافت تو کہیں پنجاب کی دیہی ثقافت کے رنگ دیکھنے کو ملے۔ جامعہ پشاور کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے طلبہ وطالبات  نے یونیورسٹی کے سبزہ زار میں ثقافتی میلہ سجایا تو ہرطرف خوبصورت اور دلکش ملکی ثقافت کے رنگ بکھر گئے، مغیلہ دورکے سٹالزنے تو دیکھنے والوں کو ہندوستان کی تاریخ یاد دلادی۔ کسی نے چترال کی ثقافت کو اجاگر کیا تو کسی نے قبائلی علاقے کی ثقافت سے نئی نسل کو روشناس کرایا۔۔ طلبہ نے پانچ دریاؤں کی سرزمین پنجاب کے خوبصورت رنگ بکھیرے۔ افغانستان کے سٹالز پر طلبہ نے ڈانس پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا، ثقافتی میلے کے شرکاء کا کہنا تھا ایسے میلے کے انعقاد سے انہیں ایک ہی جگہ ملک بھر کی ثقافت کو دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔