Thursday, April 25, 2024

پشاور یونیورسٹی میں فیسوں کی کمی کا مطالبہ کرنیوالے طلبہ پر پولیس ٹوٹ پڑی

پشاور یونیورسٹی میں فیسوں کی کمی کا مطالبہ کرنیوالے طلبہ پر پولیس ٹوٹ پڑی
October 4, 2018
پشاور (92 نیوز) پشاور یونیورسٹی میں فیسوں کی کمی کا مطالبہ کرنے والے طلبہ پر پولیس ٹوٹ پڑی۔ لاٹھی چارج سے کئی طلبہ زخمی ہو گئے۔ کچھ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پشاور یونیورسٹی کی تمام تنظیموں کے طلبہ فیسوں میں کمی کا مطالبہ لے کر ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے جمع ہوئے اور دھرنا دیا۔ طلبہ کا مطالبہ تھا کہ فیسوں میں پچاس فیصد کمی کی جائے اور سیکیورٹی کے نام پر طلبہ کو ہاسٹل کی سہولت سے محروم نہ کیا جائے۔ طلبہ یونیورسٹی میں نافذ دفعہ 144 توڑتے اور نعرہ بازی کرتے سڑک پر نکلے ہی تھے کہ پولیس ڈنڈے لے کر طلبہ پر ٹوٹ پڑی۔ پولیس کے لاٹھی چارج کے باعث یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی۔ لاٹھی چارج سے کئی طلبہ ہو گئے جبکہ کچھ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایڈمنسٹریشن بلاک اور وی آفس کی جانب بڑھنے والے طلبہ کو پولیس نے روک لیا۔ طلبہ نے مختلف شعبوں میں چھپ کر جان بچائی۔ یونیورسٹی میں تاحال صورتحال کشیدہ، طلبہ اور پولیس میں آنکھ مچولی جاری ہے۔