Thursday, May 9, 2024

پشاور یونیورسٹی مالی بحران کا شکار، طلبہ نے چندہ مہم شروع کر دی

پشاور یونیورسٹی مالی بحران کا شکار، طلبہ نے چندہ مہم شروع کر دی
January 28, 2021

پشاور (92 نیوز) پشاور یونیورسٹی مالی بحران کا شکار ہے ، یونیورسٹی کی حالت پر حکومت کو رحم نہ آیا تو طلبہ نے جامعہ کی مدد کےلئے چندہ مہم شروع کردی۔

پشاور یونیورسٹی مالی بحران کی ایسی شکار ہوئی کہ اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی بھی سکت نہ رہی،  فنڈز نہ ملنے کے باعث بحران کی شکار جامعہ پشاور کی حالت پر نہ تو ہائرایجوکیشن کمیشن کو رحم آیا اور نہ ہی حکومت نے مدد کو ہاتھ بڑھایا، یونیورسٹی کے طلبہ مادرعلمی کی مدد کو میدان میں آگئے اور مین گیٹ پر چندہ کیمپ لگا دیا۔

طلبہ نے نہ صرف چندہ باکس رکھا بلکہ ہر آنے جانے والے سے چندے کی اپیل کرتے رہے، طلبہ کا کہنا تھا کہ اس کیمپ کا مقصد پشاوریونیورسٹی کی مالی حالت کی جانب حکومت کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کو ایک ارب روپے سے زائد خسارے کا سامنا ہےیہی وجہ ہے کہ ملازمین کے تمام الائونسز کی ادائیگی روک کر صرف بنیادی تنخواہ دی جارہی ہے۔