Friday, April 26, 2024

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایوب مروت خان قاتلانہ حملے میں زخمی

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایوب مروت خان قاتلانہ حملے میں زخمی
February 28, 2019
پشاور ( 92 نیوز) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایوب مروت خان  قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے ۔ پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ سے پشاورہائی کورٹ کے جسٹس محمد ایوب خان اور ان کا ڈرائیورزخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، جسٹس ایوب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ حملے کے وقت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ایوب گاڑی پر  ہائیکورٹ کے لئے نکلے تھے ۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے گاڑی چھلنی ہوگئی ،  فائرنگ سے زخمی جسٹس محمد ایوب خان کو نجی اسپتال اور ڈرائیور محمد گل خلیل کو ایچ ایم سی منتقل کیا گیا۔ چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس وقاراحمد سیٹھ نے اسپتال جاکر جسٹس محمد ایوب کی عیادت کی۔ جسٹس محمد ایوب کو بازو میں گولی لگی ان کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔ خیبرپختونخوا بارکونسل نے واقعہ کے خلاف آج صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔