Saturday, April 20, 2024

پشاور ہائیکورٹ کے جج پر فائرنگ کا واقعہ ، وکلاء کی دوسرے روز بھی ہڑتال

پشاور ہائیکورٹ کے جج پر فائرنگ کا واقعہ ، وکلاء کی دوسرے روز بھی ہڑتال
March 1, 2019
 پشاور (92 نیوز) پشاورہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد ایوب خان پر فائرنگ کے واقعہ کے خلاف پشاورہائی کورٹ میں وکلاء کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی۔ وکلاء پشاورہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ وکلاء نے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ فائرنگ سے زخمی جسٹس محمد ایوب خان نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ زخمی ڈرائیور گل محمد کو ایچ ایم سی سے ڈسچارج کردیا گیا۔ تھانہ سی ٹی ڈی نے ڈرائیور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر میں نامعلوم ملزموں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔