Saturday, April 27, 2024

پشاور ہائیکورٹ کاچڑیاگھر میں چیتے کے مرنےپر اظہار برہمی ‏

پشاور ہائیکورٹ کاچڑیاگھر میں چیتے کے مرنےپر اظہار برہمی ‏
January 23, 2020
پشاور ( 92 نیوز)  چڑیا گھرمیں چیتے کے مرنےکے معاملے کا پشاور  ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا ، ہائیکورٹ نے اظہار برہمی کیا  ،  ہائیکورٹ کی طلبی پر ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے ۔ جسٹس قیصر رشید نے چیتے کی موت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ  وائلڈ لائف والے کیا کر رہے ہیں،  وائلڈ لائف والے عدالت میں بھی جھوٹ بولتے ہیں، اگرجانوروں کیلئےمحفوظ جگہ نہیں تو چڑیا گھر بند کر دیں۔ جسٹس قیصر رشید  نے ریمارکس دیے کہ  بڑے افسوس کی بات ہے کہ جانوروں کومرنے کیلئے لایا جاتا ہے ، محکمہ سے معلومات حاصل کرکےعدالت کو آگاہ کریں گے۔