Friday, April 26, 2024

پشاور ہائیکورٹ کا صوبائی حکومت کو راستے بند نہ کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ کا صوبائی حکومت کو راستے بند نہ کرنے کا حکم
October 29, 2019
پشاور ( 92 نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کو راستے بند نہ کرنے کا حکم صادر کر دیا،  عدالت نے ریمارکس دیے کہ اٹک تک کنٹینرز کے ذریعے کوئی راستہ بند نہ کیا جائے ۔ پشاور ہائیکورٹ میں شاہراہوں پر کنٹینرز رکھے جانے کے خلاف کیس کی  سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس احمد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ۔ عدالت نے صوبائی حکومت کو  اٹک تک  کنٹینرز کے ذریعے کوئی بھی راستہ بند نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آزادی مارچ کے شرکا کو  بھی پر امن رہنے کی ہدایت کی ۔